ہم نیوز | Apr 27, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا، وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قرارداد پیش کی۔وزیراعظم نے آج اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کودیئے گئے ظہرانے کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت جاری ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اعتماد کی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے بعد وزیراعظم پر 180 ارکان نے اعتماد اظہار کیا۔جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More