”اماں نہ ابا“ سلمان خان کی شعیب ملک کے بیٹے سے اکیلے میں ملاقات

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے دبئی میں شعیب ملک اور ثانیہ ملک کے بیٹے اذہان ملک سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی میں اذہان کے ساتھ سیرو تفریح کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک کا کلپ بھی موجود ہے جس میں وہ معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ موجود ہیں اور تصاویر اور ویڈیوز بنوا رہے ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پروموشن کے سلسلے میں سلمان خان دبئی میں موجودتھے جہاں ان کی اذہان ملک سے ملاقات ہوئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More