بھارتی اداکار کا بیوی کو ڈرانے کیلئے خودکشی کا ڈراما حقیقت بن گیا

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

بھارتی اداکار کا بیوی کو ڈرانے کے لیے خود کشی کا ڈرامہ حقیقت میں جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی کننڈا شوبز انڈسٹری کے اداکار سمپتھ جے رام کی موت سے متعلق ان کے قریبی دوست اور اداکار راجیش دھروا نے دعوی کیا ہے کہ سمپتھ جے رام نے بیوی سے معمولی جھگڑے کے بعد ان کو ڈرانے کیلئے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کا ڈرامہ کیا اور بدقسمتی سے اپنی جان گنوا بیٹھے۔

کننڈا اداکار 35سالہ سمپتھ جے رام کی پنکھے سے لٹکی لاش 22اپریل کو برآمد ہوئی تھی۔ ابتدا میں اداکار کی موت وجہ فلموں اورٹی وی شوبز میں کام نہ ملنا بتائی گئی تھی۔ سمپتھ جے رام کئی مشہور ٹی وی شوزکا بھی حصہ رہ چکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More