چلتی ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی.. مسافر ٹرین سے کود کر جان بچانے پر مجبور! ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Apr 27, 2023

گزشتہ رات کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایک بوگی میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کا خوفناک واقعہ خیرپور کے قریب پیش آیا۔ جس میں ایک خاتون سمیت 2 افراد موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹبء جبکہ 4 بچے لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن لاکھو کا کہنا ہے کہ جس بوگی میں آگ لگی تھی اسے ٹریک سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت مسافروں نے ٹرین سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔

ڈی ایس ریلوے کا مزید کہنا تھا کل آگ کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں لگی تھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا جبکہ بوگی کے اگلے حصے کو خیرپور اور پچھلے کو گمبٹ بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More