گوگل نے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

ہم نیوز  |  Apr 26, 2023

گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کردیا۔

ترجمان گوگل کے مطابق گروتھ لیب پروگرام ایپ ڈیولپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کرے گا۔

گروتھ لیب پاکستانی ایپ ڈیولپرز کو گوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا،ایپ گروتھ لیب کی بنیاد تعمیر،ترقی،اجرا اور وسعت دینے کے چار ستونوں پر ہے۔

گوگل ریجنل ڈائریکٹرفار پاکستان،بنگلہ دیش،سری لنکا فرحان قریشی کے مطابق پاکستانی ڈیولپرز کے لئے ایپ لیب پروگرام شروع کرنے پر مسرت ہے،پروگرام مقامی ڈیولپرز کی ایپس کو عالمی رسائی فراہم کرے گا۔

گروتھ لیب پروگرام سے دنیا کے لئے بہترین ایپ تیار کرنے کا پاکستانی ایکوسسٹم مرتب کرنا مقصود ہے،چار مہینے دورانیہ پر مشتمل پروگرام رواں سال جون میں شروع ہوگا۔

دلچسپی رکھنے والے ادارے،ایپ اورڈیولپمنٹ اسٹوڈیوزپروگرام میں شامل ہونے کے لئے 22 مئی 2023 تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More