ذہانت صرف انگریزوں کے بچوں کی جاگیر نہیں ۔۔ 11 سالہ مسلمان بچی نے آنکھوں کی بیماریوں کا پتہ لگانے والی ایپ بنا کر تہلکہ مچادیا

ہماری ویب  |  Apr 26, 2023

11 سال کی مسلمان بچی نے آنکھوں کی بیماریوں کا پتہ لگانے والی ایپ بناکر آئی ٹی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا، ایپ موبائل فون میں فعال، ماہرین نے بھی تصدیق کردی۔

بھارت کے علاقے کیرالہ کی 11 سالہ لینا رفیق نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ بنائی ہے جس سے آئی فون کے ذریعے منفرد اسکریننگ کے بعد آنکھوں کی بیماریوں اور دیگر حالات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایک سال پہلے بنائی گئی اس ایپ کو لینا نے اوگلر آئی اسکین کا نام دیا اور اب ایک سال بعد اسے ایپ اسٹور پر جمع کرایا ہے، جہاں سے آئی او ایس صارفین اس ایپ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کو ننھی لینا رفیق کے بارے میں بتاتے چلیں کہ لینا نے اپنے اسکول کی سائنسی نمائش کے لیے چھ سال کی عمر میں ایک ویب سائٹ بنائی تھی۔

اوگلر کے بارے میں بات کریں تو ڈیوائس اوگلر مختلف قسم کے پیرامیٹرز کا تجزیہ کر سکتی ہے جیسے روشنی اور رنگ کی شدت، فاصلہ، اور آنکھوں کو فریم کی حد میں تلاش کرنے کے لیے دیکھنے کے پوائنٹس وغیرہ شامل ہیں۔

ایپ کے حوالے سے لینا رفیق کا کہنا ہے کہ ایپ بنانے سے پہلے آنکھوں کے مختلف مسائل، کمپیوٹر ویژن، الگورتھم، مشین لرننگ ماڈلز اور ایپل آئی او ایس کے بارے میں بہت کچھ سیکھاجس سے ایپ کی تیار میں مدد ملی۔

11 سالہ بچی کی اس کاوش کو ماہرین اور عوام نے بہت سراہا ہے اور بہترین ایجاد پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More