چپکے سے دولہے کو لوٹ لیا اور پھر ۔۔ شادی میں آیا مہمان کیسے لڑکے کو بیوقوف بنا کر ہار پر لگے پیسے لے اڑا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Apr 26, 2023

پاکستانی شادی جہاں ڈھول کی تھاپ پر کزن ناچتے، سب مل کر علاقائی گیت گاتے اور لذیز پکوان کھاتے ہیں وہیں ایک رسم یہ بھی ہوتی ہے کہ دولہے کو شادی میں شریک لوگ پیسوں والا ہار پہناتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پر پاکستان کی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بارات سے پہلے ہی دولہے کے پیسے رشتےدار لے اڑا۔

یہ ایک ایسی ویڈیو ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ کے پیٹ میں ہنس ہنس کر درد ہو جائے گا کیونکہ اکثر شادیوں پر آپ نے بھی یہی حرکت ہوتے دیکھی ہو گی۔ مزید یہ کہ اب بنا وقت ضائع کیے آپ کو بتاتے چلتے ہیں کہ حقیقت میں ہوا کیا۔

ماجرا کچھ یوں ہے کہ بارات سے پہلے جب ایک ایک کر دولہے کو ہار پہنا رہے تھے تو ایک مہمان ساتھ بیٹھا تصاویر بنوا رہا تھا۔

مگر اس کی نیت خراب ہو گئی اور موقعہ دیکھتے ہی اس نے 10 روپے کا نوٹ کھینچ کر اتار لیا اور پھر دوبارہ جب یہی حرکت کرنے لگا تو دولہے کی نظر پڑ گئی۔ اس موقعے پر یہ شخص گھبرا گیا، ہاتھ ہار سے پیچھے کر لیا۔ یہی نہیں ویڈیو میں دیکھائے جانے والے اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بلوچستان کے گاؤں کی شادی کا منظر ہے۔

واضح رہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں شادیوں کے دوران بہت بڑی بڑی ڈکیتیاں چوریاں ہو جاتی ہیں اس میں سب سے عام چوری تو یہ ہے کہ جب بارات گھر سے نکلتی اور دولہن کے گھر پہنچتی ہے۔

تو ناچ گانے میں مصروف باراتیوں کی جیب چند اوباش لڑکے کاٹ لیتے ہیں جن میں پیسے، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More