ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک پیاسا کوا تھا وہ پانی کی تلاش میں ادھر ادھر اڑا لیکن پانی نہیں ملا، آخر کار وہ ایک باغ میں پہنچا جہاں اس نے ایک گھڑا دیکھا، اس نے کوشش کی مگر کوے چونچ پانی تک نہ پہنچ سکی۔ کوے نے ایک ترکیب سوچی، اس نے کنکریاں لاکر گھڑے میں ڈالیں، پانی اوپر چڑھ آیا، کوے نے اپنی پیاس بجھائی اور جنگل کی طرف اڑگیا۔
یہ وہ کہانی ہے ماضی میں کم و بیش ہر بچے نے ضرور سنی ہوگی اور درسی کتب میں موجود یہ کہانی کئی نسلوں تک منتقل ہوتی گئی جبکہ جدید دور میں کہانی سننے کا رواج کم ہونی کی وجہ سے یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر اینی میٹڈ ویڈیوز کی صورت میں یہ کہانیاں آگے بڑھتی رہیں۔
ہم جو ویڈیو آپ کو دکھانے جارہے ہیں اس کو دیکھ کر آپ کو اپنے بچپن میں سنی پیاسے کوے کی کہانی پھر سے یاد آجائے گی اور ناصرف یاد آئیگی بلکہ بچپن میں سنی کہانی کی حقیقت کا بھی یقین آجائے گا۔
اس ویڈیو میں ایک کوا بوتل سے پانی پینے کی کوشش کررہاہے لیکن بوتل میں پانی کم ہونے کی وجہ سے کوے کی چونچ پانی تک نہیں پہنچ رہی۔
کوے نے وہی ماضی کا فارمولا اپنایا اور کنکر جمع کرکے بوتل میں ڈالے اور پانی اوپر آگیا جس سے کوے نے اپنی پیاس بجھا کر ماضی کی اس خوبصورت کہانی کی سچائی پر مہر لگادی۔