اب کمزور ہو گیا ہوں ۔۔ ارشاد بھٹی کے گھر ایسا کیا ہوا جو ایک ساتھ 5 جنازے اٹھے، اس قیامت خیز منظر نے کیسے انہیں توڑ دیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 26, 2023

میری بیوی میری طاقت تھی۔ یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور صحافی ارشاد بھٹی کے۔ ان کے پروگرام کا ایک کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ جس میں ان کی آواز لڑ کھڑا گئی۔

ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پہلی مرتبہ اس بات کا انکشاف کیا کہ جس دن میری اہلیہ کا انتقال ہوا اسی دن میرے گھر سے 5 جنازے نکلے اور میں ٹوٹ گیا تھا کیونکہ اس دن صرف 1 شخص کا انتقال نہیں ہوا بلکہ میری محبت،میرے لیے دعائیں کرنے والی، میرے بچوں کی ماں، میری بہترین دوست مجھ سے جدا ہو گئی۔

مزید یہ کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں ایک اچھا اداکار ہوں لیکن اب اندر سے ختم ہو چکا ہوں کیونکہ میری طاقت تو میری اہلیہ تھیں اسی لیے آج عید سے پہلے آپ سب دوستوں سے درخواست کرات ہوں کہ میری بیوی کیلئے خاص دعا کریں کیونکہ عید آنے والی ہے ،اسی طرح خوشی ہو یا غمی، اپنے جیون ساتھی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ اپنے ملک کیلئے بھی دعائیں کریں کیونکہ اس جیسا بہترین ملک دنیا میں کوئی اور نہیں۔ بس اللہ پاک کی ذات سے دعا ہے کہ چند بنیادی مسائل حل ہو جائیں تو یہ ملک جنت لگے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More