ہماری ویب | Apr 26, 2023
ہم صبح عید میں اٹھ کر سب سے پہلے نئے کپڑے پہنتے ہیں پھر نماز پڑھنے جاتے ہیں اور واپسی میں سب سے گلے ملتے ہیں۔ ہم 3 بار گلے ملتے ہیں پھر ہاتھ ملا کر عید مبارک کہتے ہیں۔
یہ کہنا ہے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا جنہوں نے اس عید پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو عیدالفطر پر اپنی مذہبی ثقافت سے روشناس کرایا۔ پی سی بی کی جانب سے نسیم شاہ کی بنائی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جسے دیکھنے والے کافی پسند کررہے ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے لئے شیر خرمہ بھی لے گئے اور انھیں اپنے ہاتھوں سے کھلایا بھی۔ جس پر کھلاڑیوں نے اس ڈش کی کافی تعریف کی۔ نسیم شاہ نے یہ بھی بتایا کہ عید مبارک کہنے کے علاوہ ہمارے ہاں عیدی بھی دی جاتی ہے لیکن میرے پاس پیسے نہیں ہیں جس پر سب ہنس پڑے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More