سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران عبادات کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری، عمرہ زائر کی جانب سے ننھی سی چڑیا کو پانی پلانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد امسال لاکھوں مسلمانوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، پاکستان سے بھی ہزاروں افراد مقدس سرزمین پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے۔
چند روز قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوئی جنہیں بعض سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی اہم شخصیت قرار دیا جبکہ اس کے علاوہ بزرگ والدین کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر طواف کروانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔
اس ویڈیو میں ایک نوجوان گرمی اور پیاس سے بے حال ایک چھوٹی سی چڑیا کو پانی پلارہا ہے، گوکہ بظاہر یہ عام سا عمل تھا لیکن اس چھوٹے سے کام نے اس نوجوان کو دیکھتے ہی دیکھتے خاص بنادیا۔
اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس نوجوان کے اقدام کو کو بھرپور سراہا جارہا ہے۔