گزشتہ روز دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے مشہور فٹ بالر منیب آفتاب شدید بیماری کی حالت میں انتقال کر گئے۔ منیر آفتاب پاکستان کے جونیئر فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان تھے اور ان کی عمر محض 26 برس تھی۔
آفتاب منیر کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے تھا اور وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ آفتاب منیر نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کی جبکہ وہ انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔ چند ماہ پہلے انھیں نیشنل بینک کی نوکری سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے پاس اپنے علاج کے لئے بھی پیسے نہیں تھے۔
چھوٹی بیٹی صرف 6 ماہ کی
انھوں نے کئی بار حکومت اور مخیر افراد سے مدد کی درخواست کی مگر افسوس کہ کسی نے ان کی مدد نہیں کی اور کل وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ان کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ 3 بچے شامل ہیں جن میں ان کی سب سے چھوٹی صرف 6 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔