ہم نیوز | Apr 26, 2023
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں افسوسناک حادثے میں سات افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ جھنگ روڈ پر پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک اور گاڑی میں ٹکر سے سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پانچ زخمی ہیں۔
ریسکیو حکام نے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، عینی شاہدین نے حادثہ تیز رفتاری کا پیش خیمہ قرار دیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More