کالے بادل چھاگئے، 10 دن تک بارشیں اور ۔۔ کس شہر میں کب بادل برسیں گے؟

ہماری ویب  |  Apr 26, 2023

آئندہ 10 روز تک بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ، ساحلی علاقوں میں ہنگامی اقدامات، ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اپریل سے 7 مئی تک کراچی سے کشمیر تک بارش کا امکان ہے جبکہ آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے اثرات کراچی اور گوادر میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بعد از دوپہر میں تیز وگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کوئٹہ، نوشکی اور گردنواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوگی، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والا سسٹم 2019 کے بعد اب تک کا سب سے طاقتور سسٹم ہوسکتا ہے۔ بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشہ کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More