عید کے دوران 2 لاکھ سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا

ہم نیوز  |  Apr 26, 2023

ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 2 لاکھ سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عیدالفطر کے پہلے تین دنوں میں 42 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہوئیں۔ 29 ہزار 891 گاڑیاں مری کی طرف سے جبکہ 12 ہزار 200 گاڑیاں ایبٹ آباد کی طرف سے داخل ہوئیں۔

ملکہ کوہسار مری کی بات کی جائے تو عید کے تین روز میں 18 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ 15 ہزار 500 سے زائد گاڑیاں مری کے راستے سے باہر نکلیں۔ بہترین سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان کے مطابق سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے وادی کاغان کا بھی رخ کیا۔ اس دوران تین دنوں میں 6 ہزار سے زائد گاڑیاں کاغان میں داخل ہوئیں۔

دوسری طرف عید کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے ناران سے منسوب کیا گیا۔ ویڈیو میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث سیاحوں کو مدد کیلئے پکارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو فیک ہے اور بھارت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More