ہم نیوز | Apr 26, 2023
ٹھٹھہ: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے چلیا کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا۔ گاڑی میں سوار افراد کینجھر جھیل تفریح کے لیے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹول پلازہ پر ٹرک کے بریک لگنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ٹرک کو پیچھے سے آتی گاڑی نے زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد گاڑی میں سوار تھے اور ان کا تعلق کراچی سے تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More