سی ڈی ڈی تھانہ کبل دھماکے تخریب کاری نہیں، آئی جی خیبر پختونخوا

ہم نیوز  |  Apr 25, 2023

سی ڈی ڈی تھانہ کبل میں دو دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے، 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی جی خیبرپختونخوااختر حیات خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، آئی جی کے مطابق دھماکے میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے،44 پولیس اہلکار زخمی جبکہ کچھ شہری بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔

کبل دھماکا تخریب کاری نہیں ہے،دھماکے میں غفلت اوردیگرپہلووں پر تفتیش جاری ہے،ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے دہشت گردی کا امکان رد کر دیا ہے۔

سوات کے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق باہر سے کسی حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا تہہ خانے میں پڑے بارود میں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ وجہ شارٹ سرکٹ بنا یا کچھ اور؟ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے،سوات کے ڈی پی او کے مطابق ایک دھماکے کے 12منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More