سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبرمیں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی کھلاڑیوں کے کافی چرچے ہیں، کیونکہ ان کا دلچسپ انداز جہاں سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، وہیں اب پاکستانی کھلاڑی افتخار احمد نے بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔
ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے دلچسپ لمحات نے سب کو خوب حیران بھی کیا اور مسکرانے پر بھی مجبور کر دیا ہے، اس سب میں افتخار احمد کی محبت، دوستی اور سادگی نے بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔
افتخار احمد نے تمام جونئیر کھلاڑیوں کوعیدی دینے کا فیصلہ کیا تھا، اور سفید رنگ کے لفافے میں عیدی موجود تھی، شروعات میں تو کسی کو عیدی کے بارے میں نہیں علم تھا کہ کس کو کتنی عیدی ملی۔
تاہم نسیم شاہ سمیت کئی کھلاڑیوں نے لفافے کیمرے کے سامنے کھول ہی لیے، جس میں سے 500 روپے نکلے، یعنی افتخار احمد نے تمام کھلاڑیوں کو 500، 500 روپے عیدی تھی۔
لیکن اس سب میں ایک کھلاڑی ایسا بھی تھا جسے زیادہ عیدی ملی تھی، اور خود افتخار احمد بھی حیران رہ گئے ہوں گے، کہ اسے کیسے زیادہ عیدی مل گئی۔
دراصل جس وقت افتخار احمد عیدی بانٹ رہے تھے اسی دوران عقب سے فہیم اشرف نے ایک لفافہ چھین لیا، جب افتخار احمد نے پیچھے مُڑ کر لفافہ لینے کی کوشش کی، تو فہیم نے ایسے ردعمل دیا کہ میں نے اپنے حق کا لفافہ لیا ہے، اس پر افتخار احمد بھی خاموش رہ گئے، اور لگا شاید لڑکا صحیح کہہ رہا ہے۔
لیکن دراصل ویڈیو میں ہی فہیم نے دونوں لفافے ہوا میں بھی لہرائے، جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی.