سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

ہم نیوز  |  Apr 25, 2023

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق گورنر پنجاب خواجہ طارق رحیم کے درمیان ایک مبینہ ٹیلیفونک آڈیو کال لیک ہو گئی ہے جس میں وہ سابق گورنر کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت از خود نوٹس سے متعلق اہم مشورے دے رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو لیک میں دونوں پنجابی میں گفتگو کر رہے ہیں جس میں ثاقب نثار کہتے ہیں کہ خواجہ صاحب آپ سے ایک چیز عرض کرنا چاہتاہوں، 7 رکنی بینچ کی ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا،خواجہ طارق رحیم نے پوچھا کہ وہ ججمنٹ کس کی ہے؟ ثاقب نثار نے جواب دیا کہ وہ اپنا سوموٹو ہے، 4/2010، یہ رپورٹڈ ہے، سیون ممبر ججمنٹ 2012 سپریم کورٹ، صفحہ نمبر 553 پر۔

طارق رحیم نے کہا کہ جی ٹھیک ہے میں دیکھ لیتاہوں، ثاقب نثارنے مزید کہاکہ جو بھی وکیل آپ کا کر رہاہے، اسے بس دیکھ لینا، جب آپ پڑھیں گے تو آپ سمجھ جائیں گے۔

خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ میں پڑھ لوں گا، میں نے سیون ممبر بینچ کی ججمنٹ بھی دیکھ لی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک جج صاحب کا ایکٹ نہیں بنتا، اگر ذرا غور سے پڑھا جائے تو کلاز 3 میں راستہ دیا ہواہے، وہ دیکھ لینا۔

ثاقب نثار نے کہا کہ جی سر میں نے دیکھا ہے، وہی ہمارے پاس وے آؤٹ ہے اور وہ تو کیس ہی نہیں بنتا تھا، سابق چیف جسٹس نے کہاکہ دوسرا خواجہ صاحب آپ کا اگر کوئی بندا تیار ہو تو منیر احمد خان والا بھی استعمال کر لو، یہ توہین عدالت کا بالکل کلیئر کیس ہے، اس موقع پر خواجہ طارق رحیم نے جواب دیا کہ وہ بھی ہو رہا ہے۔

خواجہ طارق رحیم PTI اور جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور آڈیو لیک ، ثاقب نثار کا خواجہ طارق رحیم کو اہم مشورہ 👇

— Dr. Danish (official) (@DrDanish5) April 25, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More