آصف زرداری نے سندھ کے ہر گھر کے لئے اہم اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Apr 25, 2023

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کے لئے سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ دے دیا۔

آصف علی زرداری سے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارکباد دی، ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ سے غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، آصف زرداری نے کہا کہ سولر سسٹم لگنے سے عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More