ایک سال کے دوران ٹیوٹا یارس گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ہم نیوز  |  Apr 25, 2023

ملک بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیوٹا کی گاڑی یارس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گاڑیوں سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ پاک ویل کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022 سے لے کر اپریل 2023 کے ایک عرصے کے دوران ٹیوٹا کی یارس گاڑی کے ماڈل اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت میں 17 لاکھ 70 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور اس طرح قیمت 3229000 سے بڑھ کر 4999000 روپے ہو گئی ہے۔

یارس اے ٹی آئی وی، ایم / ٹی 1.3 کی قیمت میں ایک سال کے دوران 17 لاکھ روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قدر 30 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 47 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ٹیوٹا کی گاڑی یارس کے ماڈل اے ٹی آئی وی، ایکس سی وی ٹی 1.5 کی قیمت میں ایک سال کے دوران 22 لاکھ 70 ہزار روپے کا ہوشربا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 34 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 57 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم / ٹی 1.5 گاڑی کی قیمت میں 21 لاکھ 40 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 32 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی۔

دوسری طرف یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 اور جی ایل آئی ایم /ٹی 1.3 کی قیمتوں میں بالترتیب 16 لاکھ 80 ہزار اور 16 لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت31 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 44 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی۔

Toyota Yaris Price Journey April'22 Vs. April'23.

Find used cars here: #PakWheels #toyota #toyotayaris #yaris #pwbuy pic.twitter.com/p4uzEjdPKN

— PakWheels.com (@PakWheels) April 23, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More