عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت غائب

ہم نیوز  |  Apr 25, 2023

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت غیر حاضر رہی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین سمیت آزاد کشمیر کی حکومت نے عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کو ناکام قراردیدیا ہے۔

آزادکشمیر حکومت نے پی ٹی آئی کی بڑی اکثریت کو پانی کا بلبلہ قرار دیا، ذرائع کا کہنا ہے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی دو سے زائد دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 10 سے بھی کم ایم ایل ایز شریک ہوئے، وزیر اعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق سمیت 20 سے زائد اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس میں صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان گروپ کے کچھ ارکان بھی شریک نہ ہوئے، ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس گروپ کے ارکان لاہور تو پہنچے مگر زمان پارک جانے سے گریز کیا۔

عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More