عازمین حج کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ہم نیوز  |  Apr 25, 2023

وزارت مذہبی امور کی نئی ہدایت کے مطابق عازمین حج کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین کیلئے نئی ہدایت جاری کی ہے جس میں بتایا کہ عازمین حج اپنے متعلقہ بینک برانچز میں پاسپورٹ 28 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں۔

تاریخ میں توسیع عازمین حج کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بائیو میٹرک میں مشکلات سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More