نواز شریف کو کیا گارنٹی دی گئی، عمران خان کا بڑا انکشاف

ہم نیوز  |  Apr 24, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یہ سمجھتے تھے ممنوعہ فنڈنگ میں نااہل ہو جاؤں گا، اب چاہتے ہیں توشہ خانہ کیس میں نااہل ہو جاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت ہونی چاہیے تاکہ سب پر حقیقت عیاں ہو۔

عمران خان کا نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو گارنٹی دی گئی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کر دیں گے، جعلی مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈالنا لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مجرم ہے اربوں کی چوری کی ہے، بچے بھی بھاگے ہوئے ہیں، آصف زرداری اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا مذاکرات کی آڑ میں حکومت الیکشن میں تاخیری حربے استعمال کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کو بات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا، شاہ محمود قریشی بات کریں گے، ان سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی سمیت سب نے کہا اپنی حکومتیں گرائیں تو الیکشن کروا دیں گے، ہم نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں تو اب یہ بھاگ رہے ہیں، ان کا کہناتھا کہ یہ لوگ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں کہ کسی طرح 14 مئی گزر جائے۔ ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ بالکل ٹوٹ چکی ہے، ان کی تاریخ ہے یہ لوگوں کو خریدتے یا بلیک میل کرتے ہیں، آڈیوز ریکارڈ کراتے ہیں اور پھر انہیں لیک کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز خود کہتی ہیں میں نے ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں، یہ لوگ مسلسل عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، آڈیو ریکارڈنگ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More