بیٹے قرآن حفظ کر لیا۔۔ ثقلین مشتاق بیٹے کے حافظ قرآن بننے پر اللہ کا شکر ادا کرنے لگے، تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Apr 24, 2023

ہر والد کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا بیٹا کچھ ایسا ضرور کرے جو کہ اسکے لیے باعث فخر ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستانی سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق کے گھر بھی خوشی کا سماں تھا، ایک وجہ تو یہ بھی تھی بیٹی کی پہلی عید اپنے سسرال میں گزر رہی تھی اور اوپر سے داماد بھی انہیں اچھاملا تھا۔

تاہم اب دوسری خوشی انہیںان کے بیٹے نے دی تھی، وہ چھوٹی خوشی نہیں بلکہ کافی بڑی خوشی تھی۔

عید کے دن بیٹے نے قرآن مجید حفظ کر لیا، اب ظاہر ہے، کسی بھی والدین کے لیے یہ سب سے بڑا لمحہ ہوتا ہے جب ان کی اولاد قرآن مجید کو حفظ کر لے۔

اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کے کپڑے پہنے ثقلین مشتاق بیٹے کے ہمراہ کیک کاٹ رہے ہیں اور اس خوشی کے لمحے کو اپنی فیملی کے ہمراہ منا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More