اس وقت ملک میں الیکشن کی ضرورت ہے، سراج الحق

ہم نیوز  |  Apr 24, 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر تمام پارٹیوں کو مفاہمت کی طرف جانا ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک میں الیکشن کی ضرورت ہے، تمام پارٹیوں کا الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے ضرور ی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک صوبے میں الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے،ملک بھر میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔

سیاسی لڑائیوں سے سیاستدانوں کا نہیں عوام کا نقصان ہوتا ہے،ان کاکہناتھا کہ موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More