پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے احتجاج کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 23, 2023

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں ایک دن پر انتخابات کرانے کیلئے 25 اپریل کواحتجاج کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی منگل کے روز سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں، الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ملک بھر میں انتخابات ایک روز کروائے جائیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ الگ الگ انتخابات ملک کو 2حصوں میں تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا، کوئی عدالت عمران خان کے سازشی عزائم میں آلہ کار مت بنے۔

سندھ نے پاکستان بنایا اور اب ملک کو 2 حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دے گی،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیا جائے،ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت انتخابات کو دھاندلی زدہ بنانے کی کوشش ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More