ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس ناکے پر نہ رکنے پر پولیس نے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا لیکن نوجوان نہ رکے جس پر پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان ہوٹل سے کھانا کھا کر گھر جا رہے تھے۔
نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار موقع سے فرار ہو گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں تھا۔