ایران،سعودیہ سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلئےخوش آئند ہے،بلاول بھٹو

ہم نیوز  |  Apr 22, 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات میں بہتری خطے کی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فون کر کے عید کی مبارک دی ہے، دوران گفتگو بلاول بھٹو نے بھی ہمسایہ برادر ملک ایران کے عوام کو عید کی مبارک دی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلئے خوش آئند ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More