بچانے کی تمام کوششیں رائیگاں، نورجہاں چل بسی

ہم نیوز  |  Apr 22, 2023

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔

ہتھنی نور جہاں کا علاج عالمی سطح کے ماہرین کے زیر نگرانی کیا گیا، ان کے مطابق گزشتہ دنوں نورجہاں کے علاج کے لیے فور پاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق ہتھنی نورجہاں کو بچانے کیلئے کے ایم سی انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے ہتھنی کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کراچی چڑیا گھر میں بیمارہتھنی نور جہاں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ گزشتہ روز سے ہتھنی بخار میں مبتلا تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More