عید کی گہما گہمی، غریب و متوسط گھرانوں کے افراد عید پر نئے کپڑوں سے محروم

ہم نیوز  |  Apr 22, 2023

امسال تاریخی مہنگائی اور بد ترین بے روزگاری کی وجہ سے پشاور سمیت ملک بھر کے غریب و متوسط گھرانوں کے افراد عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑوں سے محروم رہے۔

آئے روز مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روز گاری نے ملک بھر کے غریب اور متوسط گھرانوں کے افراد امسال نئے کپڑوں سے محروم رہے جبکہ بیشتر افراد نے پرانے کپڑوں کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کیا۔

پشاور کے وسطی علاقہ فقیر آباد ریلوے پھاٹک،کوہاٹی،بورڈ بازار سمیت دیگر علاقوں میں پرانے کپڑوں کی دکانوں پر لوگوں کا رش لگا ہوا تھا جہاں سے سستے داموں کپڑے مل جاتے ہیں۔

خریداری کیلئے آنے والے غریب اور متوسط طبقے کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کا عذاب مسلط کیا گیا ہے اگر عید پر نئے کپڑے خرید لئے تو بجلی اور گیس کے بل جمع کرانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہوں گے اور گھر کا راشن بھی پورا نہیں کر سکیں گے۔

بعض افراد کا کہنا تھا کہ مجبوری کے باعث صرف بچوں کے لئے نئے کپڑے سلوائے ہیں اور خود پرانے کپڑے خرید کر عید منائیں گے اس کے علاوہ مہنگائی کے باعث پرانے جوتے فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر بھی رش لگا رہا۔غرض غریب طبقہ اس بار نئے کپڑوں اور جوتوں کی خریداری سے محروم رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More