کون سا سیاسی رہنما کہاں عید منائے گا؟ جانیئے

ہم نیوز  |  Apr 21, 2023

ملک بھر کی سیاسی قیادت عیدالفطر اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائی گی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی اور وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان بھی عید کا دن لاہور میں گزاریں گے جب کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جدہ میں عید منائیں گی۔

سابق صدر مملکت آصف زرداری نوابشاہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گوجرخان میں عید منائیں گے۔

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہٰی گجرات اور چودھری مونس الہٰی عید کے ایام لندن میں گزاریں گے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے، فواد چودھری جہلم ، منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More