کراچی،چاند رات پر فائرنگ کے واقعات،13 افراد زخمی

ہم نیوز  |  Apr 21, 2023

کراچی میں چاند رات پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں عیدالفطر سے متعلق پولیس نےسیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق صوبےمیں 33ہزار560اہلکارفرائض انجام دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 9 ہزار 825 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نماز عید کے لیے 4ہزار 242 مقامات ہیں۔مساجد ،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پرسیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More