عمران خان مقدمات، سماعت کرنے والے دو ججوں کا تبادلہ کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Apr 21, 2023

لاہور ہائی کورٹ میں مئی اور جون میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز کا روسٹر جاری کر دیاگیا ہے،نئے روسٹر میں عمران خان کے کیسز کی سماعت کرنے والے دو ججز کو تبدیل کر دیاگیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے کیسز کی سماعت کرنے والے جسٹس طارق سلیم شیخ کو دو ماہ کیلئے ملتان بینچ بھیج دیاگیا ہے۔

عمران خان کی نااہلی کے خلاف کیسز کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن کو راولپنڈی بینچ بھیج دیاگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More