یہاں دھکے لگیں گے نہ لائنیں بنیں گی بلکہ ۔۔ لاکھوں لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن کیسے ملے گا؟

ہماری ویب  |  Apr 21, 2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو 300 یونٹ تک مفت بجلی کے حوالے سے بھی فارمولا پیش کردیا۔

30 ویں روزے کی سحری کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیڈرل بی ایریا میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور پاکستان کے نام سے پورے 20لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دیں گے، اگر کسی کو 6 مہینے سے زیادہ راشن چاہیے تو پھر اس سے راشن کی آدھی قیمت وصول کریں گے، گورنر ہاؤس میں درخواست دیں جس کے بعد لوگوں کو گورنر ہاؤس اور مختلف شہروں میں اعلان کردہ مقامات پر راشن فراہم کیا جائے گا۔

کامران ٹیسوری نے بعد ازاں لیاری کا دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں بجلی گیس پانی کا مسئلہ ہے، اس شہر میں واٹر ہائیڈرنٹ صرف 7،8 لوگوں کے ہیں ، ایک بندے کو بلایا تو اس نے کہا کہ میرے 1200 واٹر ٹینکر ہیں، اس شخص نے اتنے پیسے کہاں سے کمائے کہ اس کے پاس 1200 ٹینکر ہیں۔

لوگوں کے مسائل کے حوالے سے مجھے 70 ہزار درخواستیں ملی ہیں میرا کمرا بھر گیا ہے، عید کے بعد میڈیا کو وہ 70ہزار درخواستیں دکھاؤں گا، میرے پاس پورا فارمولا ہے جس کے تحت 300یونٹ تک بجلی مفت مل سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More