مسجد نبوی ؐ میں گھومنے والے پراسرار بزرگ کون، ویڈیو نے پورے عرب میں تہلکہ کیوں مچادیا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 21, 2023

عمرہ کے دوران مسجد نبوی ؐ میں ایک پراسرار بزرگ کی ویڈیو ان دنوں پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عرب میں وائرل ہورہی ہے، جہاں کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی شکل اور انداز صحابہ کرام سے ملتا ہے۔

سفید پوش بزرگ کی ویڈیو پورے عرب میڈیا پر ٹرینڈنگ کر رہی ہے، عرب لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی داڑھی، پگڑی عصا چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام کے دور سے لوٹ کر آئے ہوں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس عمر میں بھی اتنا رعب متاثر کن ہے۔ انہیں دیکھ کر ایک رعب اور رقت سی تاری ہو جاتی ہے ، مقامی نیوز چینلز کے مطابق بزرگ کو مدینہ میں دیکھا گیا۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے ساکران سے ہے اوران کا نام غلام قادر مری بتایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بزرگ مسجد نبویؐ میں آخری سلام کررہے تھے کہ کسی ٹک ٹاکر نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور کیپشن کی وجہ سے لوگوں نے اس کو وائرل کردیاجبکہ سفر کے دوران بھی بزرگ کی ٹک ٹاک پر ویڈیو موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More