کراچی میں بوہری برادری، بنوں اور شمالی وزیرستان میں بھی آج عیدالفطر

ہم نیوز  |  Apr 21, 2023

بوہری برادری ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج عیدالفطر منا رہی ہے،کراچی صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر بوہری برادری نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی۔

عید کی نماز ادا کرتے وقت طاہر ی مسجد کی جانب آنے والے سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیاگیاتھا، عیدالفطر کے موقع پر بوہری برادری نے ملکی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگیں۔

دوسری جانب بنوں اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے،نماز عید کے بعد ملک اور علاقے میں امن و امان وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، ایم این اے محسن داوڑ نے بھی مرکزی عیدگاہ میں نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا جس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا تھا اور برو ز ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر کا اعلان کیاگیاتھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More