اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات کے نمائندے اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سےچاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکھٹی کرے گی اور پھر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے، شہر منٹ تھا تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔
ڈی جی اوقاف لاہور آصف فرخ کے مطابق لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت 7 بجکر 10 منٹ تھا۔
پاکستان میں آج 29 واں روزہ ہے، شوال کا چاند نظر آنے کی امید ہے لیکن ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔
اس ضمن میں ماہرین نے بتایا ہے کہ سائنسی اعتبار سے پاکستان میں چاند کی عمر 9 گھنٹے 49 منٹ ہے جس کی وجہ سے وہ دکھائی نہیں دے گا کیونکہ 20 گھنٹے سے زائد عمر کا چاند نظر آتا ہے۔
اعداد و شمار کے لحاظ سے لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 6 بجکر 57 منٹ تک ہے جب کہ صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 7 بجکر 7 منٹ تک بتایا گیا ہے۔
انوکھی مسجد جس کی کھڑکیوں سے چاند دیکھا جاسکتا ہے
واضح رہے کہ برونائی میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے معنی ہوئے کہ عیدالفطر برونائی میں ہفتے کے دن منائی جائے گی۔