افطار میں مرے ہوئے جانور کا گوشت کھلاتے ہیں.. لوگوں کی شکایت پر خوفناک حقائق سامنے آگئے

ہماری ویب  |  Apr 20, 2023

افسوس کہ رمضان کے مبارک مہینے میں جہاں غیر مسلم ممالک خصوصی رعایت دیتے ہیں وہیں مسلمان ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی اور کھانے پینے سے متعلق ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جن کو سن کر سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ساہیوال میں جہاں مہنگے ترین ہوٹل نے افطار بوفے کے نام پر لوگوں کو مرے ہوئے جانوروں کا گوشت کھلادیا۔

ناقص خوراک کھانے کے بعد شہریوں کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر انھوں نے بڑی تعداد میں انتظامیہ سے شکایت کی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کے چھاپہ مارنے سے سامنے آئی اطلاعات نے شہریوں کو ہلا کے رکھ دیا کیونکہ ہوٹل میں بڑی تعداد میں مرے ہوئے جانوروں کا گوشت موجود تھا۔

معروف ہوٹل پر جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں پایا جانے گوشت خراب اور بدبودار تھا۔ اس وجہ سے انتظامیہ نے نہ صرف گوشت ضائع کردیا بلکہ ہوٹل پر 50 ہزار کا جرمانہ بھی کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More