عمران خان کو جتنے خطرات لاحق ہیں اُتنی ہی سیکیورٹی دی جائے

ہم نیوز  |  Apr 20, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ عمران خان کو جتنے خطرات لاحق ہیں اُتنی ہی سیکیورٹی دی جائے،وفاقی حکومت عمران خان کو لاحق خطرات کا معاملہ تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے سامنے رکھے۔

ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں عمران خان کو لاحق خطرات کا مکمل تعین کر کے اس کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان سے متعلق تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے گزشتہ سال کے فیصلے صرف کاغذی محسوس ہوتے ہیں، یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی کے اہل ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے عمران خان پر حالیہ حملے کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More