پی ٹی آئی سے تعلق لیکن اقتدار پی ڈی ایم نے دلوایا کیونکہ ۔۔ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کیسے بنے ؟

ہماری ویب  |  Apr 20, 2023

مظفر آباد: سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے وزیراعظم بن گئے۔

چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15وزیر اعظم منتخب ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بھمبر سے ممبر منتخب ہوئے تھے اور انہیں کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اسپیکر بنایا گیا تھا۔

چوہدری انوار الحق نے وزیراعظم کاالیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑا اور پی ڈی ایم کے تعاون سے اقتدار ملا، وزیراعظم کو متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے ممبران نے ووٹ دیئے۔

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے انوار الحق کے مدمقابل کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، ووٹنگ میں 52 ارکان کے ایوان میں 48 ارکان نے انوار الحق کی حمایت میں ووٹ دیئے۔ جن میں سے پی ٹی آئی کے 29، پیپلزپارٹی کے 12اور ن لیگ کے 7ووٹ شامل تھے۔

انتخاب کے بعد اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انوارالحق نے کہا کہ عوام کی خدمت نہیں کرسکا توعہدہ چھوڑنے میں تاخیر نہیں کروں گا۔ ہماری پارٹی اقتدارمیں آنے کے قابل ہوتی تو میں وزیراعظم نہ ہوتا، قانون کی حکمرانی قائم نہ ہوئی تواقتدار میں رہنے کا کوئی شوق نہیں۔

انوارالحق کا کہنا تھا کہ یہ آزادکشمیر کا ایسا وزیراعظم ہوگا جسے عدالت نہیں نکالےگی، اس ایوان میں کون اپوزیشن کون حکومت میں ہوگا،یہ آنیوالاوقت بتائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More