پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی درخواستِ ضمانت منظور

ہم نیوز  |  Apr 20, 2023

ملیر کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

سِول جج جوڈیشل مجسٹریٹ 11 ملیر احمد علی گبول نے فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ علی زیدی کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کے مطابق اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کیا جائے۔

اس سے قبل علی زیدی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان پر گولیاں چل گئیں، آج تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میرے خلاف ایسے شخص کا مقدمہ درج کیا جس کو اپنا نہیں پتہ۔ یہ بھی نہیں پتہ کہ مدعی زندہ ہے بھی یا نہیں لیکن مقدمہ درج کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آج صبح علی زیدی کی عدالت میں پیشی کا وقت اچانک تبدیل کردیا گیا تھا۔ پولیس صبح سویرے علی زیدی کو اسٹیل ٹاؤن تھانے سے لے کر عدالت پہنچی تھی۔ اس موقع پر ملیر کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More