شاہد آفریدی نے کراچی میں اپنا برانڈ لانچ کردیا

ہم نیوز  |  Apr 20, 2023

قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں اپنا برانڈ ‘ہاپ ناٹ آؤٹ’ لانچ کردیا۔

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے  گزشتہ روز کراچی میں موجود ایک نجی مال میں ‘ہاپ ناٹ آؤٹ’ نامی اپنا برانڈ لانچ کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے لانچنگ ایونٹ میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہریوں کو عید کے جوڑے بھی بانٹے گئے۔

شاہد آفریدی نے کسی چاہنے والے کے ساتھ سیلفی بنائی تو کسی کو کرکٹ بال بانٹتے نظر آئے۔ شاہد آفریدی کے اس برانڈ میں مردانہ جوتے اور کپڑے دستیاب ہوں گے۔

اس موقع پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کسی قسم کی خوشی بہت بڑی خوشی ہوتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو اور اس میں رہنے والے لوگوں کو اسی طرح سلامت رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس ملک کو اکیلے چلا سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں۔ یہ ملک سب مل کر ہی چلا سکتے ہیں۔  کوئی اکیلا اس ملک کا وارث نہیں ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ملک کیلئے جتنا کرسکتے ہیں کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More