اپنے گھر بلا کر سامان چوری کر لیا ۔۔ بھارت کے آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاکھوں کا قیمتی کیسے سامان چوری ہو گیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Apr 20, 2023

بھارت میں آئی پی ایل میچ سے پہلے کھلاڑیوں کا انتہائی قیمتی سامان چوری ہو گیا۔

کسی سمجھدارنے ٹھیک ہی کہا ہے کہ انسان کو پہلے اتنی بڑی باتیں کرنی ہی نہیں چاہیے کہ بعد میں شرمندگی ہو۔ کیونکہ بھارت ہی اپنے کھیلوں کے مقابلے کی بہت تعریفیں کرتا تھا۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ معاملہ ہے کیا آخر؟

ہوا کچھ یوں کہ کھلاڑی جب بنگلورو سے دہلی سفر کر رہے تھے تو ان کا سامنا چوری ہو گیا لیکن انہیں معلوم تب ہوا جب انہوں نے اپنے کمروں میں پہنچنے کے بعد کٹ بیگز دیکھے۔ جو سامان چوری ہوا ان میں بلے، جوتے، پیڈز اور گلوز شامل تھے جن کی مالیت 16 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

یہ قیمتی سامان دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑیوں کا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جن غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان چوری ہوا۔

ان میں ڈیوڈ وارنر کے 3 بلے، مچل مارش اور فل سالٹ کے 2 2 بلے چوری ہوئے یہی نہیں بھارت کے اپنے کھلاڑی یش دھول کا بھی قیمتی سامان غائب ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More