ہمارے کارکنوں کے سافٹ وئیر اپڈیٹ کئے جا رہے، عمران خان

ہم نیوز  |  Apr 19, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک  بنانا ریپبلک کا روپ دھار چکا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے محض جنگل کا قانون ہی رائج ہوتا ہے، اسے دیکھ کر اب یہ واضح ہوچلا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں PDM نامی کٹھ پتلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہیں جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔

The way we have descended into becoming a banana republic where there is no Rule of Law & only law of the jungle, it is clear that this reign of terror is not controlled by PDM puppets but by another force that sees itself totally above the law. Our ppl are abducted & afterwards

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

انہوں نے کہا کہ میرے زمان پارک کےباورچی،سوشل میڈیاکےہمارے ذمہ داراظہرمشوانی،وقاص اورمیرےسیکورٹی انچارج افتخارگھمن وغیرہ سب کو اغواء کیا گیا اور ”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کے تحت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین کو ایک جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا۔اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس اسے لاہور منتقل کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More