مریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنے والی خاتون نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

ہم نیوز  |  Apr 19, 2023

گزشتہ سال لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنے والی پی ٹی آئی کی خاتون سپورٹر نے اپنی غلطی قبول کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹر ماہین فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو بھی ہوا وہ غلط تھا۔ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں، بطور پاکستانی مسائل ہر آواز اٹھائی ہے۔

ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ جنید صفدرنے جس رویے کا مظاہرہ کیا تھا وہ قابلِ تعریف ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایسی تربیت نہیں دیتے، میں بھی اس چیز کے خلاف ہوں۔ میں نےایون فیلڈ کے باہر ایک مرتبہ احتجاج کیا تھا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ اپنی آواز بلند کرنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کی قیادت سے فاصلہ اختیار کرلیا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے احتجاج کرنے کا جو ہمارا مقصد ہے وہ پورا نہیں ہو رہا۔ ہر چیز تمیز کے دائرے میں رہ کر کی جا سکتی ہے۔ لوگ مریم اورنگزیب کے گرد جمع ہو کر چیخ رہے تھے تو بہت عجیب لگا، انہیں باقاعدہ ہراساں کیا جارہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں کچھ پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا تھا۔ جس پر مریم اورنگزیب نے تحمل کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More