انوکھی مسجد جس کی کھڑکیوں سے چاند دیکھا جاسکتا ہے

ہم نیوز  |  Apr 19, 2023

نوشہرو فیروز میں ڈھائی سو سال پرانی ایک انوکھی مسجد موجود ہے جس کے محرابوں سے چاند کی تاریخ کا اندازہ لگانا ممکن ہے۔ 

مقامی رہائشی محمد رمضان کمبوہ کے مطابق یہ محراب خان نامی یہ مسجد نیشنل ہائی وے پر ہالانی شریف کے نزدیک واقع ہے۔ ڈھائی سو سال پرانی یہ مسجد کلہوڑوں کے زمانے میں بنائی گئی تھی۔

رہائشی کا کہنا ہے کہ اس مسجد میں خاص مہارت سے چھوٹی سی جگہ پر ایسی سیڑھیاں بنائی گئی ہیں جو ایک فِٹ سے زیادہ اونچی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس دور میں لوگوں کا قد کافی دراز ہوتا تھا۔

اس مسجد کے محراب میں دو کھڑکیاں رکھی گئی ہیں جس سے شوال، رمضان اور ذوالحج کا چاند دیکھا جاتا تھا۔ دائیں طرف والی کھڑکی سے 30 کا اور بائیں طرف والی کھڑکی سے 29 کا چاند نظر آتا ہے۔ ان کھڑکیوں سے دیکھنے کے بعد ایسا زاویہ بنتا ہے جس سے اِدھر اُدھر نظر جانے کے بجائے سیدھی چاند پر جاتی ہے۔

محمد رمضان کمبوہ نے مزید بتایا کہ اس مسجد میں بہت نفاست سے ڈیزائننگ بھی کی گئی ہے۔ اس کے گنبد اور محرابوں کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ اس سے روشنی آتی ہے۔ اس مسجد کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس مسجد میں پانی کی جگہ نناوے اونٹنیوں کا دودھ استعمال کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More