ذمہ داران کی تنخواہیں منجمد کرکے الیکشن کمیشن کو تالہ لگا دینا چاہیے، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Apr 19, 2023

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کرانے پر معذوری ظاہر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمہ داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالہ لگا دیا جانا چاہئے تا کہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے،الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمہ داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالہ لگا دیا جانا چاہئے تا کہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More