ہم نیوز | Apr 19, 2023
بھکر کے علاقہ مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
علی امین گنڈاپور کو آج بھکر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھا گیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More