حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کو عید کا تحفہ دے دیا، مشتاق احمد

ہم نیوز  |  Apr 19, 2023

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کئی دفعہ سینیٹ میں کہا ہے کہ اپنی کابینہ کو کم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری پیٹرول، بجلی،ڈیزل اور گاڑیوں کے استعمال میں کمی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال ختم کرنے کے لیے اے پی سی ضروری ہے،ترقیاتی منصوبے مقامی شہریوں کی مشاورت سے بنانے کی ضرورت ہے۔

سینیٹر مشتاق نے کہا کہ چینی، چاول،گھی، دالیں،پیٹرول،بجلی،گیس اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے کہا ہم نے آئی ایم ایف کے تمام شرائط مان لی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا بیان آتا ہے کہ ہمیں مزید ضمانت درکار ہے،انہوں نے سوال کیا کہ حکومت بتائے آئی ایم ایف کو کس چیز کی ضمانت درکار ہے پارلیمنٹ کو اس پر اعتماد میں لیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More